بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوت پر مختلف ریاستوں میں عائد پابندی کو معطل کردی

جمعرات 18 جنوری 2018 19:53

بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوت پر مختلف ریاستوں میں عائد پابندی کو ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوت پر مختلف ریاستوں میں عائد پابندی کو معطل کردیا ہے۔بالی ووڈ کی متنازع ترین فلم پدماوتنے بالآخر اپنے حق کی لڑائی جیت لی ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پر عائد پابندی کو اٹھاتے ہوئے اسے پورے بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ فلم کو ریلیز کرنے نہیں دیں گے،پدماوت پر سب سے زیادہ اعتراض بھارتی ریاست راجستھان سے سامنے آیا تھا، ریاستی حکومت نے فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ ملنے کے باجود مقامی سینماں میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی تھی ان کی دیکھا دیکھی ہریانہ ، گجرات اور مدھیہ پردیش نے بھی فلم پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس پابندی کے خلاف فلم پروڈیوسرز نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا اورا ب سپریم کورٹ نے فلم پر سے پابندی اٹھاکر اسے تمام ریاستوں میں ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فلمپدماوتپورے بھارت میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :