پاکستان نیشنل کورین ایمبیڈر تائیکو انڈوچیمپئن شپ

پاکستانی نوجوان طالب علم عمار اشفاق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سپورٹس کمیٹی کا خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 18 جنوری 2018 19:53

پاکستان نیشنل کورین ایمبیڈر تائیکو انڈوچیمپئن شپ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان نیشنل کورین ایمبیڈر تائیکو انڈوچیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان طالب علم عمار اشفاق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم عمار اشفاق نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان اور یو اے ای کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی پر عمار اشفاق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کے دوران عمار اشفاق کے کوچ نادر خان نے کہا کہ سات آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں عمار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے بہترین پرفارمنس دی ہے جو لائق تحسین و آفرین ہے۔ پاکستان ایسوسیا یشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور ڈائریکٹر سپورٹس زاہد حسین نے بھی عمار اشفاق کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سپورٹس کمیٹی کے والنٹیئرز کو اعزاز سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :