Live Updates

نواز شریف کی تصویر بگاڑ کر سوشل میڈیا پر لگانے کا الزام، تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار ایف آئی اے طلب کر لیے گئے

جمعرات 18 جنوری 2018 19:29

نواز شریف کی تصویر بگاڑ کر سوشل میڈیا پر لگانے کا الزام، تحریک انصاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار ایف آئی اے طلب کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بگاڑ کر سوشل میڈیا پر لگانے کے الزام کے باعث تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی تصویر بگاڑ کر سوشل میڈیا پر لگانے کے بعد ایف آئی اے نے عمر ڈار کو طلب کیا۔ عمر ڈار نے ایف آئی اے کے دفتر حاضر ہوکر حکام کی انکوائری کا سامنا کیا۔ عمر ڈار کیخلاف ممکنہ طور پر سائبر کرائم قوانین کے تحت کاروائی ہو سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات