نیب آشیانہ سکیم بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں کسی قسم کا دبا قبول نہ کرے، ڈاکٹر محمد امجد

بداعنوان حکمران ملکی تعمیروترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، نشان عبرت بناکربداعنوانی کا راستہ روکاجائے،گفتگو

جمعرات 18 جنوری 2018 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی سب سے بڑی وجہ حکمران طبقے کی کرپشن ہے۔کرپٹ حکمران قوم کو درپیش مسائل سے نہیں نکال سکتے۔آشیانہ سکیم میں بڑی خرد برد کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔نیب کسی دبا کو قبول کئے بغیر آشیانہ سکیم بداعنوانیوں کی تحقیقات کرے اور عدالیہ ذمہ داران کو کڑی سزادیتے ہوئے ملک میں ہونے والی کرپشن کی حوصلہ شکنی کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے باقی ممالک میں حکمران ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کے لئے اقدامات کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں حکمران ہر جائز اور ناجائز طریقے سے پیسہ کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

بداعنوان حکمران ملکی تعمیروترقی کی راہ میںسب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

آشیانہ سکیم میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ایک ارب دس کروڑ کی بے ضابطگیوں سے حکمرانوں کے کرتوت اور عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سکیم میں بڑے پیمانے پر کی گئی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ہیں۔انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ کسی دبا میں آئے بغیرآشیانہ سکیم میں کی گئی بے ظابطگیوں کی تحقیقات کر کے مکمل ایمانداری سے رپورٹ تیار کرے۔انہوں نے عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ ملک میں کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :