حکومت تلور کی مختلف قسموں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہے،فنڈ کی تخلیق ،اس کی مضبوط کوششوں کا ثبوت ہے،تمام صوبوں کو اس فنڈ کو مل کر صحیح جگہ خرچ کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے،وفاقی وزیرسینیٹر مشاہد اللہ خان کی صوبائی نمائندوں سے گفتگو

جمعرات 18 جنوری 2018 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت تلور کی مختلف قسموں کے تحفظ کیلئے بہت سنجیدہ ہے اور فنڈ کی تخلیق ،اس کی مضبوط کوششوں کا ثبوت ہے ۔تمام صوبوں کو اس فنڈ کو مل کر صحیح جگہ خرچ کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی مالیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزارت میں منعقدہ تلور اینڈوومنٹ فنڈ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی ۔

وفاقی وزیر نے صوبائی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہائوبرہ باسٹر کی مختلف قسموں کے تحفظ کیلئے بہت سنجیدہ ہے اور فنڈ کی تخلیق ،اس کی مضبوط کوششوں کا ثبوت ہے ۔تمام صوبوں کو اس فنڈ کو مل کر صحیح جگہ خرچ کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے ،شرکاء نے مالیاتی قوانین پر تبادلہ خیال کیاجو بورڈ سے منظوری کے بعد مقرر کیے گئے تاہم مالیاتی قوانین میں بہت سے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی گئی ،قوانین میں فنڈز کی تقسیم کاطریقہ کار موجود نہ تھا،دستاویزات میں استعمال شدہ اصلاحات کی وضاحت موجود نہ تھی،اجلاس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ کسی خاص صوبے میں آنیوالے پرندوں کی تعداد کو چیک کرنے کیلئے تیسرے فریق کی توثیق ضروری ہے ،فنانس منیجر کے تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

قوانین میں تمام تکنیکی مسائل کے حل کیلئے ایک ذیلی کمیٹی بنائی گئی تھی،وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ اگلے اجلاس میں میڈیا کے افراد اور نجی شعبہ سے لوگوں کو نامزد کیا جائیگا،انہوں نے مالیاتی قوانین میں تمام تکنیکی مسائل کو ختم کرنے اور اگلے اجلاس میں ایک مکمل دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں وزارت کی پارلیمانی سیکرٹری رومینہ،وزارت کے سیکرٹری خضر حیات،جنگلات کے انسپکٹر جنرل محمود ناصر،چیف کنزرویٹر امیر خالد اور صوبائی حیاتیات کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔