Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس ،عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام

پی ٹی آئی کے ارکان نے دو دفعہ کورم کی نشاندہی کی مگر دونوں بار کورم پورا ہونے سے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی ، پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں

جمعرات 18 جنوری 2018 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام ، پی ٹی آئی کے ارکان نے دو دفعہ کورم کی نشاندہی کی مگر دونوں بار کورم پورا ہونے سے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی ، پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر بحث اور مذمتی قرارداد منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے معاملے پر بحث اور مذمتی قراردادکو پیش کرنے سے روکنے کیلئیتمام حربے ناکام رہے ۔وقفہ سوالات کے بعد جب وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے عمران خان اور شیخ رشید کے بیان پر تقریر شروع کی تو تحریک انصاف کے رکن عامر ڈوگر نے کورم کم ہونے کی نشاندہی کی مگر گنتی کے بعد کورم پورا نکلا ۔

دوسری جانب جب حکومت اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان اور شیخ رشید کے بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی جانے لگی تو تحریک انصاف کے ساجد احمد نے ایک بار پھر کورم کم ہونے کی نشاندہی کی مگر گنتی کے بعد دوبارہ کورم پورا نکلا جس سے ان کو خفت وشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی اور دیگر اپوزیشن ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی اور حکومتی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے ان کے جملے بازی کا کوئی جواب نہ دیا ۔دوسری جانب پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات