Live Updates

حکومت نے پارلیمان کی توہین کرنیوالوں کیخلاف قانون سازی کرنےکافیصلہ کرلیا

پیپلزپارٹی نےقانون سازی کیلئےگرین سگنل دیدیا،نئےقانون میں پارلیمان کی توہین کرنیوالوں کیخلاف سخت سزاتجویزکی جائیگی،اسپیکرایازصادق کل عمران خان اورشیخ رشید کےبیان کیخلاف اہم رولنگ دیںگے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 17:44

حکومت نے پارلیمان کی توہین کرنیوالوں کیخلاف قانون سازی کرنےکافیصلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ء) : وفاقی حکومت نے پارلیمان کی توہین کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا،نئےقانون میں پارلیمان کی توہین کرنےوالےکو سخت سزا تجویز کی جائےگی،اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی عمران خان اور شیخ رشید کے بیان کیخلاف کل اہم رولنگ دیں گے،پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو قانون سازی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے گزشتہ روز مال روڈ احتجاجی جلسے میں سرعام پارلیمنٹ کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پرایکشن کافیصلہ کرلیاہے۔قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب وفاقی حکومت نے پارلیمان کی حفاظت کیلئے قانون سازی کافیصلہ کیا ہے۔

حکومت ارکان کی جانب سے پارلیمان کی توہین کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کیلئے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی کیے جائیں گے۔پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو قانون سازی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ڈاکٹرنفیسہ شاہ کےمجوزہ مسودےکی روشنی میں پیش رفت کی جائے گی۔ نئےقانون میں پارلیمان کی توہین کرنےوالےکو سخت سزا تجویز کی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سازی کیلئے رواں سیشن کے دوران ہی پیش رفت کی جائے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی عمران خان اور شیخ رشید کے بیان کیخلاف کل اہم رولنگ دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ میں پارلیمان کے تقدس کے بارے میں بیان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات