کئی ماہ تک 4 مردوں کی طرف سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خود کو آگ لگا لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 17:37

کئی ماہ تک 4 مردوں کی طرف سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018)اتر پردیش میں عورت کا تحفظ ہمیشہ سے ایک مسئلہ بنا آ رہا ہے۔اتر پردیش میں کئی ماہ سے 4مردوں کی طرف سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر میروت یو پی میں ایک آٹھویں کلاس کی طالبہ نے کئی ماہ سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔آٹھویں کلاس کی طلبہ کو اتنا شدید ہراساں کیا گیا کہ پہلے اس کو سکول سے باہر نکالا گیا اور اس کے بعد ٹیوشن کی کلاسز بھی چھڑوا دی گئیں۔

لڑکی نے تنگ آ کر مٹی کے تیل کی مدد سے خود کو آگ لگا لی۔بیٹی کو آگ میں جھلستا دیکھ کر ماں بیہوش ہو گئی۔لڑکی کو جب ہسپتال لیکر جایا گیا تو اس کے جسم کا 80فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔لڑکی کو ہراساں کرنے والوں کے ناموں کی شناخت شھوبت،موہت کمار،انکت اور رواوی کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انہوں نے لڑکی کو اپنے اہل خانہ یا پولیس کو بتانے کی صورت میں سخت دھمکیاں دی تھیں۔

انہوں نے لڑکی کو ایک موبائل فون بھی دے رکھا تھا تا کہ ہر وقت رابطے مییں رہا جا سکے۔لڑکی کے اہل خانہ اتنے خوفزدہ تھے کہ اپنی بیٹی کی خودکشی کو حادثاتی موت قرار دیا۔لیکن بہت ساری تنظیموں کی جانب سے مدد کے بعد بلاآخر وہ ایف آئی آر درج کرانے پر رضا مند ہو گئے۔ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔