Live Updates

عمران خان نےشہبازشریف کوطلب کرنے پرچیئرمین نیب کی تعریف کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 17:02

عمران خان نےشہبازشریف کوطلب کرنے پرچیئرمین نیب کی تعریف کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہبازشریف کوطلب کرنے پر چیئرمین نیب کی تعریف کردی۔انہوں نے کہاکہ نیب کی کارکردگی کوسراہتا ہوں،چیئرمین نیب کومبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پرکہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بہت زبردست کام کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہتا ہوں آپ کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کاکردگی زبردست ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے۔انہوں نےایک اورسوال پرکہاکہ پارلیمنٹ کیلئے جولفظ استعمال کیا وہ اس سے بھی زیادہ سخت ہے،شکرکریں یہ لفظ استعمال کیا۔اس سے بڑا سخت لفظ استعمال نہیں کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک چوروں کامافیا بیٹھ گیاہے۔

میں اس پارلیمنٹ کاکیسے احترام کروں؟ پارلیمنٹ ایک عمارت ہے اس کومعتبراس میں بیٹھنے والے ممبران بناتے ہیں۔لیکن یہ کیسی پارلیمنٹ ہے ؟ جہاں وزیراعظم کھڑا ہوکرجھوٹ بولتا ہے۔ خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتاہے کہ میاں صاحب فکرنہ کریں لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔ پھر پارلیمنٹ کا تقدس کہاں رہ جاتا ہے؟ عمران خان نے کہاکہ ایک نہیں ہزاروں قراردادیں منظورکریں۔

مجھے ڈراس دن ہوگا جس دن میں حق میں قرارداد منظورنہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ  حدیبیہ پیپرزملزمنی لانڈرنگ کیلئے بنائی گئی۔1992ء کے بعد ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔شریف خاندان کے 46نام تھے جب پیسا واپس آتا تووہ ان میں بانٹ دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اقامہ پرنکال دیاگیاہے۔ہم پربڑاظلم کیا ہے۔ادھرسے پیسا 16کمپنیز میں جاتا تھا۔

ہل میٹل ایک ایسی کمپنی ہے جس کے چیئرمین حسن نوازہیں۔دبئی ایف زیڈ کیپٹل کو پیسا بھیجتے وہاں سے آگے ٹرانسفرہوتا۔ہل میٹل کمپنی 114کروڑ 68لاکھ بھیج چکی ہے ۔جس میں نوازشریف نے 80کروڑ مریم کے نام کردیا۔ہل میٹل میں پی ایس ٹوحسین نوازکوبراہ راست ہل میٹل سے پیسا جاتا ہے۔انجم اقبال کو17کروڑ آتا ہے۔اقبال انجم جوسعودی عرب میں کام کرتے ہیں وہاں سے پیسااورنگزیب اختر،محمد اقبال پنجاب پولیس،پنوں خان نوازشریف کاڈرائیورکوپیسا جارہاہے۔

پنوں ڈرائیوراحسن محمود جوشریف میڈیکل کمپلیکس میں کام کرتاہے۔جوکہ 18کروڑ روپے بھیج رہاہے۔ندیم سرورکو پیسے آرہے ہیں۔ایک جاتی امراء کانوکرمحمد سلیم 5کروڑ روپیہ ڈاکٹراحسن کوبھیج رہاہے۔اب احسن 24کروڑ روپیہ نوازشریف کے ملازموں کوڈرائیور،نوکرکوبھیجتاہے۔یہ اتنے کھلے دل کے نہیں کہ اپنے نوکروں کواتنے پیسے دیں۔پھر یہ پیسا ان سے ہوکران کے پاس واپس آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک کمپنی کی بات ہے ہل میٹل کی بات ہے ابھی 16کمپنیزہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :