عزت اور مقام پانے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، کے پی پولیس نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا، ڈی پی او مانسہرہ

جمعرات 18 جنوری 2018 16:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) ڈی پی او مانسہرہ سید ندیم بخاری نے کہا ہے کہ عزت اور مقام پانے کیلئے محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے، کے پی پولیس نے جس طرح عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، مظلوم کی داد رسی جرائم سے پاک معاشرہ ہم سب کا خواب ہے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پولیس افسران و پولیس اہلکاروں کو نئی گائیڈ لائن دیدی ہے، اشتہاری ملزمان، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی اور ایسی ہو گی کہ عوام کو ہوتی ہوئی نظر آئے گی، ہر اچھے کام کو سراہا جائے گا اور برے کام پر سزا بھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے سمیت ٹریفک میں اصلاحات جاری ہیں جبکہ لائوڈ سپیکر، ہوائی فائرنگ کر خلاف بھی موثر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :