Live Updates

جس پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا ہو اس کی عزت کیسے کر سکتا ہوں،

شکر کریں بڑا لفظ استعمال نہیں کیا ، عمران خان

جمعرات 18 جنوری 2018 16:45

جس پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا ہو اس کی عزت کیسے کر سکتا ہوں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا ہو اس کی عزت کیسے کر سکتا ہوں، لعنت والا لفظ ہلکا ہے، شکر کریں میں نے اس سے بڑا لفظ استعمال نہیں کیا ، خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی، مال روڈ پر جمع ہونے کا مقصد صرف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، وزیرخارجہ خواجہ آصف ملکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،شہباز شریف کو نیب بلانے پر چیئرمین نیب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کیلئے پنجاب پولیس کو استعمال کیا تھا، نواز شریف نے 16کمپنیاں بیرون ملک بنائی تھیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

جمعرات کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کے بعد شریف خاندان کی 16کمپنیاں ملک سے باہر سامنے آئیں، ان سے 300ارب روپے ملک سے باہر بھیجے جا رہے تھا،حدیبیہ پیپر بھی پیسہ ملک سے باہر بھیجتی تھی، بلکی منی کو اس طرح وائٹ منی کیا جاتا تھا، 1992میں (ن)لیگ نے قانون بتایا جس کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، مجھے کیوں نکالا کی آج میں دوسری قسط پیش کر رہا ہوں، نواز شریف نے اقامہ لیا تھا جہاں سے پیسہ 16کمپنیوں میں جاتا تھا، ان میں سے ہی کمپنی ہل میٹل میں بھی پیشہ جاتا تھا جو سعودی عرب میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر پیسہ بھیجتے تھے، ہل میٹل کے اوپر آج نئے انکشاف ہوئے ہیں،114کروڑ روپیہ اس کمپنی کے ذریعے نواز شریف کو بھیجا گیا، ہل میٹل نے پیسہ مختلف لوگوں کو بھیجا، یہ لوگ پنجاب پولیس کے لوگوں سے منی لانڈرنگ کر ارہے تھے تو پنجاب پولیس کا تو بیڑہ غرق ہونا ہی تھا، نواز شریف کا ڈرائیور 18کروڑ آگے بھیجتا تھا، یہ لوگ کس منہ سے کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، کسی مہذب ملک میں ایسا مجرم جیل میں ہو نہ کہ سڑکوں پر پھر رہا ہو، ہل میٹل کا کاروبار منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے، یہ لوگ ملک کے قانون توڑ کے پیسے بنا رہے ہیں، چوہدری شوگر ملز کا کیس ایس ای سی پی کے پاس آیا جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی، نئی دستاویزات میں لوگوں کے نام اور اکائونٹ نمبر شامل ہیں جو ہم نیب کو دیں گے، خواجہ آصف نے اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی ان جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی ہے، دنیا میں کون سی اسمبلی ہے جو ٹیکس چور کیلئے قانون بناتی ہے کہ وہ پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے، اس کا مطلب پاکستان کے خزانے پر چور بٹھادیا اور آپ کہتے ہیں کہ اسمبلی کی بے عزتی ہو گئی، پارلیمنٹ کی عزت یا بے عزتی پارلیمنٹیرین کراتے ہیں، ملک کا وزیرخارجہ بیونی ملک میں اقامہ پر نوکری کررہا ہے اور 16لاکھ تنخواہ لے رہا ہے، یہ وزیرخارجہ کس ملک سے پاکستان کی نمائندہ کرتا ہے، میں عدلیہ سے کہتا ہوں کہ آپ لیٹ ایکشن لے رہے ہیں جو شخص ملک کیلئے خطرہ ہے یہ امریکہ جا کر ان کی زبان بولتا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے، یہ کہتا ہے کہ ہم لبرل ہیں اور پی ٹی آئی مذہبی جماعت ہے، یہ شخص جمہوریت پر دھبہ ہے، وزیر کو نہیں پتا کہ وزیر خارجہ نوکری کررہا ہے، بیرون ملک صحافی وہ لوگ ہوتے ہیں جو حکومت کے اقدامات کی برکھ کرتے ہیں، ان کی دنیا میں عزت ہوتی ہے، تحقیقی صحافت ایک باعزت شعبہ ہے، کیا پاکستان میں صحافت کا کام نہیں کہ وہ تحقیق کریں، میرا تو کام ہے کہ حکومت کے کام پر تنقید کروں، میرا کام ہے کہ قانون ٹوٹے تو اس پر آواز اٹھائوں، میں نیب کو مبارک دیتا ہوں کہ انہوں نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے، پوری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، نواز شریف نے نیب میں اپنے لوگ بھرتی کئے تھے، نیب کی تیاری کی کمی کی وجہ سے حدیبیہ کیس واپس بھیج دیا گیا، پوری قوم چیئرمین نیب کے ساتھ کھڑی ہے، ان لوگوں نے مجھ پر 12کیس کئے اور جو نہ خریدا جائے اس پر کیس کر دیتے ہیں، متحدہ اپوزیشن جلسے کا عوام سے تعلق نہ تھا کہ عوام زیادہ ہو، ہم لوگ انصاف کیلئے اکٹھے ہوئے تھے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں انسانیت کی بنیاد پر، ہم ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے جن کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں، پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے، پارلیمنٹیرین اس کی عزت کراتے ہیں، یہ پارلیمنٹ ختم نبوت پر چب کر کے تبدیلی کر لیتی ہے اور وزیر قانون جھوٹ بولتا ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بالا تو پارلیمنٹ نے کیوں ایکشن نہیں لیا ایاز صادق نے ایکشن کیوں نہ لیا خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ یاپنامہ بھول جائیں گے، کیا یہ بڑا جرم نہیں تھا پارلیمنٹ کا کام عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا بیٹھا ہے اس کی عزت کیسے کروں انہوں نے کہا کہ لعنت والا لفظ ہلکا ہے، شکر کریں میں نے اس سے بڑا لفظ نہیں لیا، اس ملک میں بچوں کو کھانا نہیں ملتا اور ان لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، اس پر بات ہو رہی ہے، اسمبلی سو قراردادیں پاس کرے میرے خلاف۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات