Live Updates

عمران خان جیسا شرم سے عاری انسان باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے ،مریم نواز

جمعرات 18 جنوری 2018 16:31

عمران خان جیسا شرم سے عاری انسان باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے ،مریم نواز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جنوری2018ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے اور اسے عزت دینے میں فخر محسوس کرتا ہے مگر عمران خان جیسا شرم سے عاری انسان باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے۔

(جاری ہے)

یا ر رہے عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شریف خاندان پر الزامات عائد کئے تھے کہ ہل میٹل ٹٰیم نے نواز شریف،شریف میڈیکل سٹی اور جاتی عمرا کے ملازموں کو پیسے بھیجے۔

ہل میٹل نے نواز شریف کو 114کروڑ 86لاکھ روپے بھیجے۔ہل میٹل نے اقبال انجم کو 17 کروڑ روپے بھیجے۔یہ ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔حنیف خان کو4جب کہ عبد الرزاق کو پونے چار کروڑ روپے ملتے ہیں۔حسین نواز کی کمپنی نواز شریف کو 114 کرورڑ جب کہ مریم نواز کو 80کروڑ روپے دے چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :