Live Updates

عمران خان جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کارشتہ کیاجانے؟مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 16:28

عمران خان جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کارشتہ کیاجانے؟مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے؟ جبکہ دنیا کا ہرباپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےعمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہرباپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے اور اپنی بیٹی کو عزت دینےمیں فخر محسوس کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مگر عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے؟ دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔عمران خان کوخود نہیں پتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیزہیں۔ترجمان شریف فیملی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے وہ صدمے میں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :