وفاقی حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کانام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 16:19

وفاقی حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کانام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ء) : وفاقی حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کانام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ کرلیا،سربراہ عوامی تحریک کیخلاف مقدمات پرکاروائی تیزکرنے پربھی غور شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے بعد کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال،خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ جبکہ مقدمات کیلئے کاروائی تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اسی طرح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت بھی پارٹی رہنماؤں اور حکومتی اتحادی جماعتوں کا جاتی امرا میں اجلاس جاری ہے۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :