امریکہ میں علیحدگی پسند گروپ نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے نئی ریاست کا اعلان کردیا

جمعرات 18 جنوری 2018 16:34

امریکہ میں علیحدگی پسند گروپ نے  نیو کیلیفورنیا کے نام سے نئی ریاست ..
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی اب تک 50 ریاستیں موجود ہیں جس کے آئین کی دفعہ 4 کے تحت الگ ریاست کا اعلان کرتے ہوئے اس تحریک کے بانی پال پریسٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہم اپنے مطالبات کی سنوائی کیلئے جلسے کروانے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے نہیں بلکہ کیلیفورنیا سے الگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین اور ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سارے عمل میں قانونی لحاظ سے 10 تا 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے جس کے نتیجے میں صرف امریکی سینیٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی نئی ریاست کے قیام کی منظوری دے ۔

متعلقہ عنوان :