ٹرمپ کو دور صدارت کے دوران ہارٹ اٹیک اور فا لج ہو سکتا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کے طبی معائنے میں دل کے حوالے سے سنگین مسائل سامنے آئے ہیں ،امریکی صدر کا ایل ڈی ایل کو لیسٹرول لیول 140سے زائد رہنا دل کے دورے کی جانب اشارہ کرتا ہے ، ٹر مپ کو لیسٹرول لیول کو معمول کی سطح 100پر لا نے کیلئے کر یسٹر جیسی طا قتور اد وا یا ت استعمال کر رہے تاہم اس کے باوجود انکا کو لیسٹرول لیول140 سے زائد ہے سٹینفو رڈ یو نیورسٹی میڈ یکل کے ڈ ائر یکٹر ڈاکٹر ڈ یوڈ ما رون کا انکشاف

جمعرات 18 جنوری 2018 16:34

ٹرمپ کو دور صدارت کے دوران  ہارٹ اٹیک اور فا لج ہو سکتا ہے،امریکی اخبار ..
وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) امر یکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے میں دل کے حوالے سے سنگین مسائل سامنے آئے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ صدارت کے دوران دل کا دور اور فا لج ہو سکتا ہے ۔امر یکی اخبار’’ نیو یا رک ٹا ئمز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں سٹینفو رڈ یو نیورسٹی میڈ یکل کے ڈ ائر یکٹر ڈاکٹر ڈ یوڈ ما رون کے حوا لے سے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹر مپ کا ایل ڈی ایل کو لیسٹرول لیول 140سے زائد رہنا دل کے دورے کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔

ڈو نلڈ ٹر مپ کو لیسٹرول لیول کو معمول کی سطح 100پر لا نے کیلئے کر یسٹر جیسی طا قتور اد وا یا ت استعمال کر رہے تاہم اس کے باوجود انکا کو لیسٹرول لیول140 سے زائد ہے ۔ ڈاکٹر ڈ یوڈ ما رون کا کہنا ہے کہ اگر ڈو نڈ ٹر مپ ان کے مر یض ہو تے تو یقینا بطو ر ڈاکٹر وہ اس صو رتحال سے پر یشان ضرور ہو تے،ٹر مپ کی صحت اس وقت با لکل بھی درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دیگر معروف امر یکی ڈاکٹرز نے بھی ڈو نلڈ ٹر مپ کو دل کا دورہ پڑ نے کے خد شات کی تصد یق کر تے ہو ئے کہا کہ انہیں اپنا کو لیسٹرول لیول 70پر لا نے کی اشد ضرورت ہے،ٹر مپ کی حا لیہ مید یکل ر پو رٹس کسی بھی طر ح تسلی بخش نہیں ہیں اور انہیں فا لج کا حملہ بھی ہو سکتا ہے جس کی بنیا دی و جہ ان کے وزن میں اضا فہ اور ورزش نہ کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :