Live Updates

پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ ابھی بہت ہلکا لفظ استعمال کیا،عمران خان

پارلیمنٹ میں چوروں کامافیا بیٹھ گیا ہے،پھراس پارلیمنٹ کاکیسےاحترام کروں؟میرے خلاف ایک نہیں ہزاروں قراردادیں منظورکریں۔چیئرمین پی ٹی آئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 15:59

پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ ابھی بہت ہلکا لفظ استعمال کیا،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے لعنت کالفظ استعمال کرکے میں نے بہت ہلکالفظ استعمال کیا،پارلیمنٹ ایک چوروں کامافیا بیٹھ گیاہے۔میں اس پارلیمنٹ کاکیسے احترام کروں؟انہوں نے آج یہاں بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پرکہاکہ پارلیمنٹ کیلئے جولفظ استعمال کیا وہ اس سے بھی زیادہ سخت ہے،شکرکریں یہ لفظ استعمال کیا۔

اس سے بڑا سخت لفظ استعمال نہیں کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک چوروں کامافیا بیٹھ گیاہے۔میں اس پارلیمنٹ کاکیسے احترام کروں؟ پارلیمنٹ ایک عمارت ہے اس کومعتبراس میں بیٹھنے والے ممبران بناتے ہیں۔لیکن یہ کیسی پارلیمنٹ ہے ؟ جہاں وزیراعظم کھڑاہوکرجھوٹ بولتاہے۔خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتاہے کہ میاں صاحب فکرنہ کریں لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔پھر پارلیمنٹ کا تقدس کہاں رہ جاتا ہے؟ عمران خان نے کہاکہ ایک نہیں ہزاروں قراردادیں منظورکریں۔مجھے ڈراس دن ہوگا جس دن میں حق میں قراردادمنظورنہ کردیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات