Live Updates

عمران خان نے مجھے کیوں نکالا کی دوسری قسط پییش کر دی،نوکروں اور ڈرائیوروں کے زریعے منی لانڈرنگ کروائی گئی،

نواز شریف اور خواجہ آصف جیسے لوگ پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہیں خواجہ آصف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک ہیں،عمران خان کا پریس کانفرس سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 15:53

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 18جنوری 2018) چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کی دوسری قسط پیش کرنے لگا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی پیسا ٹرانزیکشن کی ٹرانزیکشنز مل گئی ہیں جو نیب کو پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہل میٹل ٹیم سے متعلق ہماری ٹیم نے نئے انکشافات کئے ہیں۔

ہل میٹل ٹٰیم نے نواز شریف،شریف میڈیکل سٹی اور جاتی عمرا کے ملازموں کو پیسے بھیجے۔ ہل میٹل نے نواز شریف کو 114کروڑ 86لاکھ روپے بھیجے۔ہل میٹل نے اقبال انجم کو 17 کروڑ روپے بھیجے۔یہ ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔حنیف خان کو4جب کہ عبد الرزاق کو پونے چار کروڑ روپے ملتے ہیں۔حسین نواز کی کمپنی نواز شریف کو 114 کرورڑ جب کہ مریم نواز کو 80کروڑ روپے دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ملازمین سے منی لانڈرنگ کرتے ہیں ۔پولیس کانسٹیبل اور ڈرا ئیوروں کو کروڑوں روپے بھیجے جاتے ہیں۔جب کہ ویٹر کے نام سے بھی پیسے منتقل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ،منی لانڈرنگ کا پوارا نظام بنایا ہوا ہے۔پنجاب پولیس سے منی لانڈرنگ کرائی جاتی ہے۔نواز شریف اور شوگر ملز میں ڈھائی کروڑ رپے کی ٹرانزکیشن ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سارا کھیل منی لانڈرنگ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا جو شخص جیل میں جانا چاہئیے وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا۔عمران خان نے خواجہ آصف کو پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی زبان بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ دبئی میں کام کرتا ہے۔مجھے بتائیں کہ دنیا کے کسی ملک کا کوئی وزیر خارجہ بیرون ملک نوکری کرتا ہے کیا۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے پیسے امریکہ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگ پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نیب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو طلب کر کے بہت اہم کام کیا ہے۔انہوں نے مال روڈ احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کے ساتھ بیٹھنے کا مقصد کہ جن سے سخت اختلاف ہے صرف اور صرف ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف دلوانا ہے۔سیاسی جماعتوں کا احتجاج انصاف کے لیے تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :