ہل میٹل اب تک114کروڑ68 لاکھ روپےنوازشریف کو بھیج چکی،عمران خان
آج’’مجھےکیوں نکالا‘‘کی دوسری قسط پیش کردی،تمام ریکارڈ نیب کودیں گے،پنجاب پولیس کے دوکانسٹیبلزاورنوازشریف کے ڈرائیوربھی ملوث ہیں،حدیبیہ پیپرزملزمنی لانڈرنگ کیلئےبنائی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 15:48
(جاری ہے)
ادھرسے پیسا 16کمپنیز میں جاتا تھا۔
ہل میٹل ایک ایسی کمپنی ہے جس کے چیئرمین حسن نوازہیں۔دبئی ایف زیڈ کیپٹل کو پیسا بھیجتے وہاں سے آگے ٹرانسفرہوتا۔ہل میٹل کمپنی 114کروڑ 68لاکھ بھیج چکی ہے ۔جس میں نوازشریف نے 80کروڑ مریم کے نام کردیا۔ہل میٹل میں پی ایس ٹوحسین نوازکوبراہ راست ہل میٹل سے پیسا جاتا ہے۔انجم اقبال کو17کروڑ آتا ہے۔اقبال انجم جوسعودی عرب میں کام کرتے ہیں وہاں سے پیسااورنگزیب اختر،محمد اقبال پنجاب پولیس،پنوں خان نوازشریف کاڈرائیورکوپیسا جارہاہے۔پنوں ڈرائیوراحسن محمود جوشریف میڈیکل کمپلیکس میں کام کرتاہے۔جوکہ 18کروڑ روپے بھیج رہاہے۔ندیم سرورکو پیسے آرہے ہیں۔ایک جاتی امراء کانوکرمحمد سلیم 5کروڑ روپیہ ڈاکٹراحسن کوبھیج رہاہے۔اب احسن 24کروڑ روپیہ نوازشریف کے ملازموں کوڈرائیور،نوکرکوبھیجتاہے۔یہ اتنے کھلے دل کے نہیں کہ اپنے نوکروں کواتنے پیسے دیں۔پھر یہ پیسا ان سے ہوکران کے پاس واپس آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک کمپنی کی بات ہے ہل میٹل کی بات ہے ابھی 16کمپنیزہیں۔ ان سے 300ارب روپے ملک سے باہر بھیجے جا رہے تھے۔ حدیبیہ پیپر بھی پیسہ ملک سے باہر بھیجتی تھی۔ بلکی منی کو اس طرح وائٹ منی کیا جاتا تھا، 1992میں (ن)لیگ نے قانون بتایا جس کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، مجھے کیوں نکالا کی آج میں دوسری قسط پیش کر رہا ہوں، نواز شریف نے اقامہ لیا تھا جہاں سے پیسہ 16کمپنیوں میں جاتا تھا۔ ان میں سے ہی کمپنی ہل میٹل میں بھی پیشہ جاتا تھا جو سعودی عرب میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر پیسہ بھیجتے تھے۔ ہل میٹل کے اوپر آج نئے انکشاف ہوئے ہیں،114کروڑ روپیہ اس کمپنی کے ذریعے نواز شریف کو بھیجا گیا، ہل میٹل نے پیسہ مختلف لوگوں کو بھیجا، یہ لوگ پنجاب پولیس کے لوگوں سے منی لانڈرنگ کر ارہے تھے تو پنجاب پولیس کا تو بیڑہ غرق ہونا ہی تھا، نواز شریف کا ڈرائیور 18کروڑ آگے بھیجتا تھا، یہ لوگ کس منہ سے کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، کسی مہذب ملک میں ایسا مجرم جیل میں ہو نہ کہ سڑکوں پر پھر رہا ہو، ہل میٹل کا کاروبار منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے۔ یہ لوگ ملک کے قانون توڑ کے پیسے بنا رہے ہیں، چوہدری شوگر ملز کا کیس ایس ای سی پی کے پاس آیا جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی، نئی دستاویزات میں لوگوں کے نام اور اکائونٹ نمبر شامل ہیں جو ہم نیب کو دیں گے، خواجہ آصف نے اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی ان جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی ہے، دنیا میں کون سی اسمبلی ہے جو ٹیکس چور کیلئے قانون بناتی ہے کہ وہ پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔ اس کا مطلب پاکستان کے خزانے پر چور بٹھادیا اور آپ کہتے ہیں کہ اسمبلی کی بے عزتی ہو گئی، پارلیمنٹ کی عزت یا بے عزتی پارلیمنٹیرین کراتے ہیں، ملک کا وزیرخارجہ بیونی ملک میں اقامہ پر نوکری کررہا ہے اور 16لاکھ تنخواہ لے رہا ہے، یہ وزیرخارجہ کس ملک سے پاکستان کی نمائندہ کرتا ہے۔ میں عدلیہ سے کہتا ہوں کہ آپ لیٹ ایکشن لے رہے ہیں جو شخص ملک کیلئے خطرہ ہے یہ امریکہ جا کر ان کی زبان بولتا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے۔ یہ کہتا ہے کہ ہم لبرل ہیں اور پی ٹی آئی مذہبی جماعت ہے، یہ شخص جمہوریت پر دھبہ ہے، وزیر کو نہیں پتا کہ وزیر خارجہ نوکری کررہا ہے، بیرون ملک صحافی وہ لوگ ہوتے ہیں جو حکومت کے اقدامات کی برکھ کرتے ہیں، ان کی دنیا میں عزت ہوتی ہے۔ تحقیقی صحافت ایک باعزت شعبہ ہے، کیا پاکستان میں صحافت کا کام نہیں کہ وہ تحقیق کریں، میرا تو کام ہے کہ حکومت کے کام پر تنقید کروں، میرا کام ہے کہ قانون ٹوٹے تو اس پر آواز اٹھائوں، میں نیب کو مبارک دیتا ہوں کہ انہوں نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے، پوری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، نواز شریف نے نیب میں اپنے لوگ بھرتی کئے تھے، نیب کی تیاری کی کمی کی وجہ سے حدیبیہ کیس واپس بھیج دیا گیا، پوری قوم چیئرمین نیب کے ساتھ کھڑی ہے، ان لوگوں نے مجھ پر 12کیس کئے اور جو نہ خریدا جائے اس پر کیس کر دیتے ہیں، متحدہ اپوزیشن جلسے کا عوام سے تعلق نہ تھا کہ عوام زیادہ ہو، ہم لوگ انصاف کیلئے اکٹھے ہوئے تھے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں انسانیت کی بنیاد پر، ہم ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے جن کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں۔ پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے، پارلیمنٹیرین اس کی عزت کراتے ہیں، یہ پارلیمنٹ ختم نبوت پر چب کر کے تبدیلی کر لیتی ہے اور وزیر قانون جھوٹ بولتا ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بالا تو پارلیمنٹ نے کیوں ایکشن نہیں لیا ایاز صادق نے ایکشن کیوں نہ لیا خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ یاپنامہ بھول جائیں گے، کیا یہ بڑا جرم نہیں تھا پارلیمنٹ کا کام عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا بیٹھا ہے اس کی عزت کیسے کروں انہوں نے کہا کہ لعنت والا لفظ ہلکا ہے۔ شکر کریں میں نے اس سے بڑا لفظ نہیں لیا، اس ملک میں بچوں کو کھانا نہیں ملتا اور ان لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، اس پر بات ہو رہی ہے، اسمبلی سو قراردادیں پاس کرے میرے خلاف۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.