استعفیٰ سپیکر اسمبلی کو دیا جاتا ہے سڑکوں پر کاغذ لہرا کر نہیں ‘

شیخ رشید ڈرامہ بازی بہت کرتے ہیں، وہ پیشن گوئیاں نہ کریں تو مشہور سیاستدان کیسے کہلائیں گے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 جنوری 2018 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفیٰ سپیکر اسمبلی کو دیا جاتا ہے سرکوں پر کاغذ لہرا کر استعفے نہیں دیئے جاتے‘ شیخ رشید ڈرامہ بازی بہت کرتے ہیں وہ پیشن گوئیاں نہ کریں تو مشہور سیاستدان کیسے کہلائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ سپیکر اسمبلی کو دیا جاتا ہے سڑکوں پر کاغذ لہرا کر استعفے نہیں دیئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست کا اپنا انداز ہے وہ ڈرامہ بازی بہت کرتے ہیں وہ پیشن گوئیاں نہ کریں تو مشہور سیاستدان کیسے کہلائیں گے۔