وزیراعظم نے پولیو ورکرز کے قتل پر چیف سیکرٹری‘ آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

پولیو ٹیموں پر حملہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہے‘ پرعزم کارکن قوم کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں‘ بلوچستان حکومت پولیو ٹیموں کو مکمل سکیور ٹی فراہم کرے‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

جمعرات 18 جنوری 2018 15:44

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہے‘ پرعزم کارکن قوم کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں‘ بلوچستان حکومت پولیو ٹیموں کو مکمل سکیور ٹی فراہم کرے‘ وزیراعظم نے دو خاتون پولیو ورکرز کے قتل کے واقعے پر چیف سیکرٹری‘ آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے قومی خدمت انجام دے رہی ہیں پرعزم کارکن قوم کے لئے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ پرعزم کارکنوں پر حملہ ہمارے مستقبل پر حملہ ہے۔ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری‘ آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اس کے ساتھ واقعہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کے لیء ہر ممکن اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔