Live Updates

پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں‘

قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے‘ موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیر ائی حاصل نہیں ‘ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگ رہی ہے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پر ردعمل

جمعرات 18 جنوری 2018 15:44

پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں‘ قومی اسمبلی کی قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے‘ موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرئای حاصل نہیں ہے‘ عوامی پذیرئای نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فود چوہدری نے کہا کہ اس قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ عوامی پذیرائی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات