Live Updates

مردان میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

مردان واقعے کے بعد کے پی پولیس‘ عمران خان کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے‘ بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، قرارداد کا متن

جمعرات 18 جنوری 2018 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) مردان میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی‘ قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ مردان واقعے کے بعد کے پی پولیس‘ عمران خان کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے‘ بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مردان میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ چار سالہ اسماء کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ مردان واقعے کے بعد کے پی پولیس‘ عمران خان کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات