کراچی ،کھارا در کپڑا مارکیٹ میں دستی بم حملے ،

ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

جمعرات 18 جنوری 2018 15:25

کراچی ،کھارا در کپڑا مارکیٹ میں دستی بم حملے ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) کھارا در کپڑا مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے‘ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے دستی بم حملہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھارا در کپڑا مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے دستی بم حملہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :