Live Updates

عمران خان نے پارلیمنٹ اور عوام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی،

اب پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے، وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 جنوری 2018 15:23

عمران خان نے پارلیمنٹ اور عوام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کو گالیاں دیں، انہیں ووٹ کی قدر نہیںِ، پاکستان کے عوام نے ان کو مسترد کردیا، مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشت گردی اوراندھیروں کو ختم کیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان مہران بینک کے ڈاکو کے خلاف کس منہ سے تقریر کریں گے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ جمہوری سوچ رکھنے والے پاکستان کے شہریوں نے ان کو مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کے کچھ لوگ جلسے میں ضرور آئے لیکن اتنی بڑی اپوزیشن کااکٹھا ہونا اور عوام کا ان کے جلسے میں نہ آنا ان کی ناکامی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان پارلیمنٹ اور عوام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ اب پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی عوام کو گالیاں دیں ۔ انہیں ووٹ کی قدر نہیں ۔ پاکستان کی عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے لیکن مسلم لیگ ( ن )کی حکومت کے خلاف سازشی ایجنڈا ناکام ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات