حاسد شوہر نے بیوی کی اچھی نوکری سے حسد کرتے ہوئے بیوی کو ہی مارڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 14:52

حاسد شوہر نے بیوی کی اچھی نوکری سے حسد کرتے ہوئے بیوی کو ہی مارڈالا
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018) شوہر نے بیوی کی نوکری سے حسد کرتے ہوئے بیوی کو ہی مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گریٹر نوئیدہ میں  24 سالہ رچا سسودیا کو اس کے شوہر نے اس کی اچھی نوکری سے حسد کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔رچا پیشہ کے اعتبار سے انجینئیر تھی۔رچا کے شوہر کلدیپ نے بی ٹیک کا کورس کیا تھا تا ہم وہ اچھی نوکری کے حصول میں ناکام رہا اور اپنے والد کے ساتھ کریانہ کی دکان پر کام کرتا تھا۔

کلدیپ اور رچا کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

رچا کے والد کے مطابق دونوں کے درمیان کسی مسئلے پر جگھڑا ہوا اور کلدیپ آپے سے باہر ہو گیا اور تیز دھار آلے سے اپنی بیوی پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کلدیپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے اہل خانہ سے تفشیش جاری ہے۔تا ہم رچا کہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رچا کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور اسے مارنے والوں میں تین لوگ شامل تھے۔یہاںیہ بات قابل افسوس ہے کہ رچا کا شوہر اس کی اچھی نوکری ہونے کی اجہ سے حسد کرتا تھا۔اور احساس کمتری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کی جان کے لی۔