سب کے لئے قانون بنانے والے مقدس ایوان کو اپنے تقدس کے لئے بھی قانون بنانا چاہیے،

ایوان کی توہین کی پرزور مذمت کرتے ہیں، خلیل جارج

جمعرات 18 جنوری 2018 15:16

سب کے لئے قانون بنانے والے مقدس ایوان کو اپنے تقدس کے لئے بھی قانون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن خلیل جارج نے کہا ہے کہ اس مقدس ایوان کی توہین کی پرزور مذمت کرتے ہیں‘ سب کے لئے قانون بنانے والے مقدس ایوان کو اپنے تقدس کے لئے بھی قانون بنانا چاہیے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خلیل جارج نے گزشتہ روز کے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اس مقدس ایوان کی توہین کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ایوان سب کے لئے قانون بناتا ہے۔ اس مقدس ایوان کو اپنے تقدس کے لئے بھی قانون بنانا چاہیے۔ تاکہ اس کی توہین کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ شیخ رشید کو دس سال کی سزا دی جائے تاکہ وہ اس ایوان میں دس سال تک نہ آئے۔ میں اس ایوان کے تقدس کے لئے جان دے دوں گا مگر آنچ نہیں آنے دوں گا۔ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے پھر وہ کیسے وزیراعظم بن سکتا ہے۔