وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور آمد ، شہباز شریف نے استقبال کیا

جمعرات 18 جنوری 2018 15:12

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور آمد ، شہباز شریف نے استقبال کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب بھی انکے ہمراہ تھیں۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید سمیت دیگر نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔