سیالکوٹ ورکنگ باونڈری چاروہ سیکٹر کے دیہات پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ‘

تین شہری شہید‘چار خواتین سمیت سات افراد زخمی

جمعرات 18 جنوری 2018 15:12

سیالکوٹ ورکنگ باونڈری چاروہ سیکٹر کے دیہات پر بھارتی سیکورٹی فورسز ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) سیالکوٹ ورکنگ باونڈری چاروہ سیکٹر کے یہات پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین شہری شہید‘چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئی- بدھ جمعرات کی درمیانی شب بھارتی سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری کے چاروہ سیکٹر کے دیہات پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ گولاباری شروع کر دی جس سے محمد اصغر اور اور محمد رشید تین افرادبھارتی گولے لگنے سے شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں میںپروین بی بی ،عفت طیبہ،محمد اسلم،نتاشہ،نسیم، عائشہ،سمینہ، شامل ہیں انکو طبی امداد کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم پاکستان رینجرز نے جوابی کاروئی کی علاقے میں ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کار ویاوں میں مصروف ہیں-

متعلقہ عنوان :