جھنگ ،نوجوان کے ساتھ 20زمینداروں کی زیادتی

جمعرات 18 جنوری 2018 14:15

جھنگ ،نوجوان کے ساتھ 20زمینداروں کی زیادتی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جنوری 2018ء):جھنگ تحصیل احمد پور سیال کے علاقے کچا پکا میں با اثر زمینداروں نے نوجوان کو برہنہ کرکے اپنے ڈیرے پر نچوایا اور اس کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی اور اس بد فعلی کام کی ویڈیو بھی بنائی گئی ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار خبریں میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پانچ ملزمان ،علی محمد ،علی شاہ ،محمد اکمال اور زاہد حسین نے اختر علی نامی نوجوان کو چند روز قبل اغواہ کیا اور اس کے بعد ملزمان 15ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر نوجوان اختر علی کو اسلحہ کے زور پر برہنہ کر کے نچواتے رہے اور اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ،ملزمان کی جانب نوجوان کو کہا گیا کہ اگر آپ نے کسی کو بتایا تو آپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جائے گی ۔

تاہم 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم علی شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اور دیگر ملزمان کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔