پولیس آفیسر نے معروف اداکارہ سے غیر اخلاقی تصویر اَپ لوڈکرنے کا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 14:10

پولیس آفیسر نے معروف اداکارہ سے غیر اخلاقی تصویر اَپ لوڈکرنے کا مطالبہ ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018) بھارتی پولیس آفیسر نے معروف بھارتی اداکارہ سے بولڈ تصاویر اپلوڈ کرنے کا کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس آفیسر نے معروف بھارتی اداکارہ شکھا سنگھ سے بولڈ تصاویر اپلوڈ کرنے کا کہہ دیا۔

(جاری ہے)

شکھا سنگھ معروف بھارتی ڈرامے ’’ کم کم بھاگیا‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔شکا سنگھ اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے با خبر رکھنے کے لیے اکثر انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ان کی ایک پوسٹ پر بھارتی پولیس آفسیر نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے تحفے کے طور پر وہ اپنی بولڈ تصاویر اپلوڈ کریں۔