Live Updates

قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : پارلیمنٹ کے خلاف بیانات پر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور شیخ رشید پارلیمنٹ کے رکن ہیں لیکن انہوں نے ایوان کے تقدس کو مجروح کیا۔ پارلیمان عوام کا نمائندہ اداراہ اور جموریت کی علامت ہے۔ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری کے وقت پی ٹی آئی کے اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے۔ خیال رہے کہ عمران خان  اور شیخ رشید نے گذشتہ رات مال روڈ پر سیاسی پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات