مال روڈ پر سرگرمیاں بحال ،مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے کھل گئے

جمعرات 18 جنوری 2018 15:02

مال روڈ پر سرگرمیاں بحال ،مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے کھل گئے
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد کنٹینرز ہٹانے کے بعد مال روڈ پر سرگرمیاں بحال ہو گئیں ،مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے کھل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر جلسے کے بعد صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر کھانے کے باکس، پانی کی خالی بوتلیں، جوس کے ڈبے، بینرز، پینا فلیکسز اور مختلف جماعتوں کے جھنڈے بھی جگہ جگہ پڑے رہے جسے خاکروبوں نے وہاں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔جلسے کے لئے لائے گئے کنٹینرز رات میں ہی اٹھائے جانے کے بجائے صبح اٹھائے گئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ تاہم بعد ازاں سرگرمیاں بحال ہو گئیں ۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔