Live Updates

پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو پاکستان میں سیاست کرنے کاحق نہیں ‘ سید خورشید شاہ

جمعرات 18 جنوری 2018 15:02

پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو پاکستان میں سیاست کرنے کاحق نہیں ‘ سید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو پاکستان میں سیاست کرنے کاحق نہیں اور اسے نہ ماننے والوں کے استعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں، پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو مضبوط بنایا گیا، پارلیمنٹ کے باعث ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا، پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو پاکستان میں سیاست کرنے کاحق نہیں اور اسے نہ ماننے والوں کے استعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔نواز شریف عدالتوں اور اداروں کی توہین کرتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہیں، نواز شریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے، پارلیمنٹ کواس کا وقارنہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات