مال روڈ کے سیاسی پاور شو میں عوام کی تعداد کم کیوں تھی ؟ محمد مالک نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 13:53

مال روڈ کے سیاسی پاور شو میں عوام کی تعداد کم کیوں تھی ؟ محمد مالک نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء): نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ کل تین جماعتوں کا پاور شو تھا جو فلاپ شو بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں مریم نواز یا ن لیگ کی جگہ ہوتا تو مجھے کافی خوشگوار حیرت ہوتی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک فلاپ شو تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہر کوئی یہی خیال کر رہا تھا کہ کوئی دوسرا مجمع اکٹھا کرے گا۔قادری صاحب کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز آجائیں گے، ان کا خیال تھا کہ طاہر القادری کے حامی آجائیں گے اور بالآخر دونوں نے ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈال دیا۔ مجھے سب سے زیادہ مایوسی تب ہوئی جب عمران خان نے بھی جوش خطابت میں پارلیمنٹ پر لعنت ڈالی۔محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: