بنگلہ دیش حکومت 1974 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ،ْ وزیر خارجہ

پاکستان میں سارک سربراہی کانفرنس کو سبوتاژکرنے والوں میں بنگلا دیش بھی شامل تھا ،ْ خواجہ آصف

جمعرات 18 جنوری 2018 14:21

بنگلہ دیش حکومت 1974 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ،ْ وزیر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت 1974 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ،ْ پاکستان میں سارک سربراہی کانفرنس کو سبوتاڑ کرنے والوں میں بنگلا دیش بھی شامل تھا۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بنگلا دیش حکومت 1974 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ،ْبنگلہ دیش نے 1971 کی جنگ کے لوگوں کو پھانسیاں دیں ،ْ پاکستان میں سارک سربراہی کانفرنس کو سبوتاڑ کرنے والوں میں بنگلہ دیش بھی شامل تھا، اس کے باوجود پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ،ْچین ،ْایران ،ْبھارت ،ْافغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں جبکہ پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کی اور اپنے علاقوں سے کئی دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 2 لاکھ فوجی افغان سرحد پر تعینات ہیں ،ْ پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ انفراسٹرکچر تعمیر کر رہے ہیں ،ْافغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افغانیوں کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں تعلیم دی گئی۔

متعلقہ عنوان :