قصور،مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم کس نے دیا،نئے انکشافات

جمعرات 18 جنوری 2018 13:51

قصور،مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم کس نے دیا،نئے انکشافات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جنوری 2018ء):ننھی زینب کے ساتھ ہونے زیادتی کے بعد قتل کرنے پر قصور شہر کے تمام لوگ اس قدر سراپا احتجاج ہوئے کہ قصور پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسانا شروع کر دی ۔قومی اخبار خبریں کے مطابق مظاہرین پر گولیاں برسانے کا حکم اے ڈی سی جی نے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس کے بعد محمد شفیق (کانسٹیبل )اور رشید (کانسٹیبل ) کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔

کانسٹیبل محمد شفیق نے بیان دیا ہے کہ سیدھی گولی چلانے کا حکم اے ڈی سی جی نے دیا تھا تاہم ابھی تک اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ یاد رہے کہ سیدھی گولیاں چلانے کے جرم میں مقدمہ نمبر16/16ملزموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔