متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے ،ْاحسن اقبال

پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے ،ْوزیر داخلہ کا بیان

جمعرات 18 جنوری 2018 14:21

متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری ایک ہی کشتی کے سوار ہیںجبکہ مسلم لیگ (ن )نے ملک کو تباہی کے دلدل سے نکالا ہے لور عوام اس کے ساتھ ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :