کلاسزمنسوخ کر نے کے لئے طالبہ نے پہلی جماعت کے طالب علم پر خنجر سے حملہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 13:35

لکھنؤ (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018) کلاسزمنسوخ کر نے کے لیے طالبہ نے پہلی جماعت کے طالب علم پر خنجر سے حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لکھنؤ کے ایک معروف سکول میں کلاسزمنسوخ کر کے لئے لڑکی نے پہلی جماعت کے طالب علم پر خنجر سے حملہ کر دیا۔اس واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب ایک ٹیچر بچوں کو اسمبلی کے لئے بلانے جا رہی تھی کہ اس نے باتھ روم سے دروازہ کھٹکھٹانے کی آوازیں سنیں۔

(جاری ہے)

جب وہ باتھ روم میں گئی تو اس نے دیکھا کہ ایک پہلی جماعت کا طالب علم خون میں لت پت پڑا ہے۔بچے پر خنجر سے حملہ کیا گیا تھا جب کہ وہ ایک لال رنگ کے دوپٹے سے بندھا ہوا پڑا تھا۔بچے کی چھاتی،پیٹ اور بائیں آنکھ پر زخم کے بہت نشان تھے۔پہلی جماعت کے طلاب علم ریتھک شرما کو اسی وقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بچے کے خاندان سے مل کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔جب کہ ڈی آئی او ایس مکیش کمار نے سکول کو نوٹس بھیج کر واقعہ پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔