پاکستان تحریک انصاف میں استعفوں کا حامی گروپ متحرک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 13:32

پاکستان تحریک انصاف میں استعفوں کا حامی گروپ متحرک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف میں استعفوں کے حامی ایک مرتبہ ہھر سے متحرک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں استعفے دینے کے حامی رہنما پھر سے متحرک ہو گئے ہیں۔ جہانگیر ترین اور فواد چودھری گروپ استعفے دے کر پارلیمنٹ سے باہر آنے کے حق میں ہے جبکہ شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور شیریں مزاری گروپ استعفے دینے کے مخالف ہے۔

(جاری ہے)

استعفوں کا حامہ گروپ پارٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملہ اُٹھائے گا جس کے بعد قیادت کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس کے بعد اب پی ٹی آئی میں استعفوں کا حامی گروپ متحرک ہو گیا ہے۔