ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ نے کہا ہے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے۔ زینب کے والد کا وزیرا عظم آزاد کشمیر کے بیان پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 13:23

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : زینب کے والد محمد امین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ ہماری کمبائن فیملی ہے ، میرے تمام بھائی اکٹھے اور مل کر رہتے ہیں۔ ہمارے جانے کے بعد میرے بچے میرے اپنے بھائیوں کے پاس تھے۔ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک جھوٹا بیان ہے۔

ایسے لوگوں کے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کہا کہ لعنت اللہ علی الکذبین یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔

(جاری ہے)

شاید ان لوگوں کی بیٹیاں یا بچے نہیں ہیں جو یہ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ آپ سانحہ سے متاثر کسی سے ہمدردی کریں یا تعزیت کریں، یہ لوگ اُلٹا ایسے غلط قسم کے بیانات جاری کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا تھا کپ کوئی زینب کے والدین سے پوچھے کہ وہ زینب کو کس کے حوالے کر کے گئے تھے۔اور جب وہ قرآن پڑھنے جاتی تھی تو اس کو کون چھوڑنے جایا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے والدین اپنا زیور تو دس الماریوں میں چھپا کر گئے تھے لیکن ان سے یہ بھی پوچھا جائے کہ آخر وہ زینب کو کس کے حوالے کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :