اٹک ،دوسری شادی کروانا مہنگی پڑ گئی ،عدالت نے جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی سنا دی

جمعرات 18 جنوری 2018 13:18

اٹک ،دوسری شادی کروانا مہنگی پڑ گئی ،عدالت نے جرمانے کے ساتھ قید کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جنوری 2018ء) :شادی ہر شخص کے لئے باعث مسرت تو ہوتی ہے لیکن اگر دوسری شادی پہلی بیوی سے پوچھ کر کروائی جائے تو اسے کبھی بھی اجازت نہیں ملے گی ایسے ہی اٹک میں ایک شخص افتاب احمد خان نے اپنی پہلی بیوی کو بتائے بغیر شادی کر لی تو معاملہ عدالت تک جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

اٹک عدالت نے افتاب احمد خان 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ عدالت ے واضح کیاکہ بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادی کرنےوالے شخص کو سزا دی گئی ہے۔اٹک میں سول جج عثمان مجید نےمجرم کوکمرہ عدالت سےگرفتارکرایا۔ آفتاب کی پہلی بیوی سونیابی بی نےاپنےخاوندکی دوسری شادی پرعدالت سے رجوع کیا تھا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر2ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی

متعلقہ عنوان :