چیف جسٹس آف پاکستان نے ججز کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تمام رجسٹرار ہائیکورٹ کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ وہ ان تمام جج صاحبان ، جن کے پاس دوہری شہریت ہے، کا پندرہ دن کے اندر اندر ریکارڈ پیش کریں۔

(جاری ہے)

اس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے کئی ججز جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی کرنا ہے تو ایسا کرنے سے کئی وزیر ، مشیر ، وزرا ،وزرائے اعلیٰ ، وزیر اعظم اور صدر بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملک میں کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ سپریم کورٹ عدالتوں میں بھی کرپشن اور بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے سرگرم ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :