محکمہ زراعت پنجاب ہارٹی کلچر کی برآمدات میں اضافہ کے لئے چار سالہ منصوبہ تیار کریگا

جمعرات 18 جنوری 2018 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب ہارٹی کلچر کی برآمدات میں اضافہ کے لئے چار سالہ منصوبہ تیار کرے گا جبکہ صوبہ میںریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہارٹی کلچر سیکٹر میں افرادی صلاحیتوں کی بہتری کے اقدامات کے ساتھ تحقیقاتی سرگرمیوںکے لئے فنی معاونت بھی فراہم کی جائے گی محکمہ زراعت پنجاب پیک ہاوسنر میںکام کرنے والے ووکرز کو بھی تربیت فراہم کرے گا ،اس منصوبہ کے تحت پاکستان کی تازہ سبزیاں اور پھلوں کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور مقامی تجارت میں بہتری آئے گی ،اس حوالے سے محکمہ زراعت پنجاب ،ایف پی سی سی آئی اور پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :