مال روڈ احتاج میں طاہر القادری کے خطاب کا دورانیہ معمول سے کم کیوں تھا،حیران کن وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 12:33

مال روڈ احتاج میں طاہر القادری کے خطاب کا دورانیہ معمول سے کم کیوں تھا،حیران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018) مال روڈ احتاج میں طاہر القادری کے خطاب کا دورانیہ کم کیوں تھا،حیران کن وجہ سامنے آ گئی تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر نے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں پاکستان عوامی تحریک کے لوگوں کی تعداد بہت کم تھی۔جب کہ احتجاج میں آنے والے لوگوں میں 70 فیصد تعداد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی تھی ۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ تھی کہ عمران خان نے طاہر القادری کے خطاب سے پہلے خطاب کیا ۔اور عمران خان کے خطاب کے بعد فیصل جاوید کو یہ کہنا پڑ گیا کہ ابھی طاہر القادری کا خطاب باقی ہے آپ لوگ جائیے گا مت۔خاتون اینکر کے مطابق شاید انھیں اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ پبلک جانا شروع ہو گئی ہے۔اور یہی وجہ تھی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کا دورانیہ معمول سے بہت کم تھا۔یا درہے کہ 17جنوری کو پاکستان متحدہ اپوزیشن نے حکومت گرانے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے انصاف مانگنے کے لیے مال روڈ پر احتجاج کیا تھا۔