تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں مانیٹرنگ سیل قائم

سیل ہر دس دن بعد اپنی رپورٹ دے گا،وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے

جمعرات 18 جنوری 2018 12:59

تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں مانیٹرنگ سیل قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے بجلی ڈویژن اویس لغاری کی ہدایت پر تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے ، مانیٹرنگ سیل ہر دس دن بعد اپنی رپورٹ دے گا،وفاقی وزیر برائے بجلی ڈویژن اویس لغاری اس سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کا ایک اور انقلابی اقدام تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے یہ سیل وزیر برائے بجلی ڈویژن اویس لغاری کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے ۔

مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں تکنیکی خرابیوں کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بھی کریں گے۔و فاقی وزیر برائے بجلی ڈویژن اویس لغاری نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور تکنیکی خرابیوں کے خاتمے کے لیے بنائے گئے رومزمیں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی ہے ان کیمروں کو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے لنک کیا جاے گاتقسیم کار کمپنیوں میں قائم کیا گیا مانیٹرنگ سیل ہر دس دن بعد اپنی رپورٹ دے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے بجلی ڈویژن اویس لغاری اس سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ کمپنیوں نے بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابی والے مقامات کی نشاندہی کے لیے سروے مکمل کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :