گریڈ 19کے 3افسروں کے تبادلے ‘

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی جگہ نجیب الرحمن کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات ، کیپٹن (ر) الیاس کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

جمعرات 18 جنوری 2018 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے 3افسروں کے تبادلے کردیئے‘ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ موٹر ویز میں تعینات نجیب الرحمن کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد لگا دیا جبکہ ساجد کیانی کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے سپرد کردیں‘ اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد کیپٹن (ر) الیاس کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :