Live Updates

جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیں پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں،خورشید شاہ

جمعرات 18 جنوری 2018 12:50

جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیں پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں،خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیںہ پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ، قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہیپا رلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کریں۔ خورشید شاہ نے کہا قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے، پا کستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو بڑے بڑے سانحے پیش نہ آتے ۔ انہوں نے کہا پا رلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو مضبوط بنایا گیا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا، پا رلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے ۔ خورشید شا ہ نے کہا پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ان کے استعفی کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات