نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کااعلیٰ سطحی اجلاس ،

ملکی و سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 جنوری 2018 12:50

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)  کااعلیٰ سطحی  اجلاس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں ہوا‘ اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم کے استقبال کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب‘ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ بلوچستان کے لیگی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔