ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کی جلد بیت المقدس منتقلی سے انکار کر دیا

جمعرات 18 جنوری 2018 12:44

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کی جلد بیت المقدس منتقلی سے انکار کر ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) اسرائیل کے راتوں رات امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے خواب پر ڈونلڈامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پانی پھیر دیاہے اور کہاہے کہ ایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک تازہ ٹوئیٹ میںکہاکہ یہ کام آسان نہیں ہے اورایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی نہیں کرسکتے، اسرائیلی وزیراعظم نے اس خوش خیالی کا اظہار کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقل کا کام سب کی سوچوں سے تیز اور اب سے ایک سال کے اندر ہوگا۔

لیکن جب امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نیتن یاہو کا بیان رکھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کردی۔اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ 3 سال سے کم عرصے میں سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :